مونس الہی

پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا، مونس الہی کی حکومت پر تنقید

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اور مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو پرچون کی دکان بنا کر رکھ دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مونس الہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر مستحکم تبدیلیوں اور روزانہ کے اتار چڑھا پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک روز پہلے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے کی معمولی کمی کرکے عوام کو دکھاوا دیا گیا اور اگلے ہی روز5 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا، پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا ہے، کل پٹرول 35 پیسے سستا کیا آج 5 روپے مہنگا کر دیا، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں؟۔

اس سے قبل بھی اپنے بیان مونس الہی نے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کو ریلیف کا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ “نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں اکٹھے 35 پیسے کی ‘عظیم الشان کمی’ کی گئی ہے، مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو اتنا بڑا ریلیف ملنے پر اب قومی سطح پر جشن منایا جانا چاہیے اور یہ ریلیف دینے والوں کو 35 توپوں کی سلامی تو لازمی بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں