کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کے رجحان میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 205 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔