اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے سپین کو فیفاورلڈ کپ 2026جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپینش ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔جاری تہینیتی پیغام میں وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو کامیاب ورلڈ کپ میزبانی پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کی مثالی شراکت داری قابلِ ستائش ہے، فیفا صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو جوڑتا ہے، دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کا یہی جذبہ مستقبل میں بھی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو ورلڈ کپ کی شاندار میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل دوستی ،اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہیں۔