سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اور ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی جنہوں نے خون بہایا۔ایل اے 36 جموں 3 میں کارکنوں سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں، مگر جس پس منظر میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں پہلے ایسے نہیں ہوئے، یہ الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت اور کشمیریوں کی حفاظت کا الیکشن ہے۔
انہوںنے کہاکہ کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی، جنہوں نے خون بہایا، کشمیر میں بیٹھے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو اٹھایا گیا جو گھر نہیں پہنچے۔ انہوںنے کہاکہ کیا برطانیہ میں بیٹھا ہوا کشمیری ان کشمیریوں کی برابری کر سکتا ہے؟۔
انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی قربانیوں سے رشتہ بناتا ہے اور کوئی گھر بیٹھ کر بناتا ہے، چارسال میں چار ہزار سے زائد قربانیاں دینے والی فوج کو گالی دی جاتی ہے۔ وزیر دفاع ے کہاکہ فیلڈ مارشل کا رشتہ وطن سے محبت ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی عزت رکھی،پاکستان کا نام ایران اور امریکا کی جنگ میں ہر تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر نظر آتا ہے۔