اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پرسیاست نہیں ہوسکتی، امن وامان کی صورتحال پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کے معاملے پرسیاست نہیں ہوسکتی،ہماری دو ٹوک پالیسی ہے کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے،آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ کے خاتمے کے لیے تجویززیرغورہے،پارلیمانی پارٹی کے سامنے معاملہ رکھیں گے،پارلیمانی پارٹی کے فورم پر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔