اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بنوں میں کامیاب کارروائی پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنوں میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے تک قومی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
شدت پسندوں کے خلاف ہر کامیاب آپریشن پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین اور قومی اعتماد کا مظہر ہے۔ پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے۔عبدالعلیم خان نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف ہر کامیابی شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔