معمر رانا

معمر رانا کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں مداحوں نے ان کے پرسکون اور متوازن انداز پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

معمر رانا ماضی میں اپنی بعض عوامی تقریبات اور انٹرویوز کے باعث خبروں میں رہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ نشے کی حالت یا اس کے اثرات میں دکھائی دے رہے تھے۔ ان مواقع پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے بھی ان کی صحت اور مجموعی حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں معمر رانا پراعتماد، متوازن اور خوش لباس نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری حالت میں مثبت تبدیلی پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کافی عرصے بعد وہ نارمل اور متوازن نظر آ رہے ہیں، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اتنے عرصے بعد انہیں اس حالت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک اور صارف کے مطابق وہ دوبارہ فٹ اور صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں