لاہور(کامرس ڈیسک) نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ساتھ روٹی کی قیمت کے تنازع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہوگا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ابھی تک روٹی نان کی نئی قیمت طے نہیں کر سکی۔