شہناز گل

شہناز گل نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی حمایت سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔32 سالہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان نے میری ضرور حمایت کی، لیکن وہ صرف سچ کا ساتھ دیتے تھے۔شہناز گل نے کہا کہ سلمان خان نے بگ باس میں میری حمایت ضرور کی، مجھے لگتا تھا کہ شاید میں ان کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہوں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا، سلمان سر ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے، ایسا نہیں تھا کہ وہ ہر معاملے میں میری حمایت کرتے تھے، وہ مجھے ڈانٹتے بھی تھے۔

انہوں نے سلمان خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ہر شخص کا یکساں خیال رکھتے ہیں۔شہناز گل کے مطابق سلمان خان سب سے محبت کرتے ہیں، وہ ایک بہترین میزبان بھی ہیں، اگر آپ ان کے پاس جائیں تو وہ بہت اچھے طریقے سے آپ کی میزبانی کرتے ہیں، صرف میرے ساتھ ہی نہیں، وہ ہر ایک کا خیال رکھتے ہیں اور سب کو برابر کی اہمیت دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں