اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی امور عون چوہدری نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عون چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شہادت جیسے عظیم رتبے کو تنخواہ سے جوڑ دیا ہے، شہادت تنخواہ سے نہیں، حب الوطنی، ایمان اور جذبہ قربانی سے ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کی توہین ہے، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے آج پوری قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔