اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شہدا سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہید کی جان کی کوئی قیمت ہو سکتی ہے؟ بلوچستان کو دہشت گردوں نے سوفٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں اس پر بھر پور عمل ہو رہا ہے، دہشت گرد مذہبی ہو یا صوبائی، اس کا مقصد ایک ہے، دونوں ہی پراکسی کے طور پر کام کرتے ہیں، ان کے خلاف ایکشن پر ایک بیانیے کی ضرورت ہے۔