وزیراعلی سندھ

امدادی قیمت وفاق کی ہدایت پر طے کی اس لیے آٹے کا بحران پیدا ہوا، وزیراعلی سندھ

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آٹے کی امدادی قیمت وفاق کی ہدایت پر طے کی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے، امدادی قیمت کم ہونے کی وجہ سے کم خریداری ہوئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے قانون کے مطابق گندم خریدی جائے گی، ذخیرہ اندوزوں سے گندم 3ہزار روپے فی من کے حساب سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیہد مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم بھی آٹے اور گندم بحران پر اجلاس کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو گندم خریداری کو ریگولیٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کیٹی بند پر نئی بندرگاہ بنے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ملک دہشت گردی لہر کی زد میں ہے اور دہشت گردوں کا ہدف کراچی ہے، ہم کراچی کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں صورت حال پر بہت تفصیلی بات ہوئی ہے، بلوچستان کے لوگ اور عوام پاکستان سے مخلص ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں