اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کویہ اعزاز عالم اسلام کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ صدرمملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کو (نمل) کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی بھی منظوری دیدی ہے،انہیں اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملے گی۔
واضح رہے کہ محمد بن عبدالکریم العیسی سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین اور منتظم ہیں، وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر مئی 2016 سے خدمات انجام دے رہے ہیں،اس سے قبل وہ سعودی عرب میں وزیرِعدلیہ کے منصب پربھی فائز رہے،اسی سال انہیں وزارت کی سطح کے مشیر کے طور پر دیوان شاہی میں تعینات کیا گیا۔
بعد ازاں شعبان 1436 ہجری میں انہیں ڈاکٹر عبداللہ بن محسن ترکی کی جگہ رابطہ عالم اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں چل بسے انہوں نے خطیب اور حج کے لیے خطبہ دینے کا شاہی اجازت نامہ بھی حاصل کیا، جو 1443 ہجری میں مسجد نمرہ مکہ مکرمہ میں ہوا اور اس طرح وہ سعودی دور میں تیرھویں خطیبِ عرف بن گئے۔