ویکیسن مہم

خیبر پختونخوا کا نومبر میں سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکیسن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے بھر میں خواتین کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے رواں سال نومبر میں سروائیکل کینسر سے بچا کی ہیومن پیپی لوما وائرس (HPV) ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سروائیکل کینسر دراصل خواتین کے رحم کے نچلے حصے، جسے سرویکس کہا جاتا ہے، کے خلیات میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کینسر کی بنیادی وجہ ہیومن پیپی لوما وائرس (HPV) کی مخصوص اقسام کا انفیکشن ہے۔

ابتدائی مراحل میں عام طور پر اس کی کوئی واضع علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اسی لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق اس مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی تمام اہل بچیوں کو یہ قیمتی ویکسین بالکل مفت لگائی جائے گی، جس کے لیے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 16 لاکھ بچیوں کو مختلف تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں، جبکہ 13 لاکھ اسکولوں سے باہر (آٹ آف اسکول) بچیوں کو کمیونٹی لیول پر ویکسین دی جائے گی۔اس مہم کو مروجہ قوانین اور بہترین سیکیورٹی کے ساتھ چلانے کے لیے سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

۔ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچیوں کی بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں، کیونکہ ایچ پی وی ویکسین سروائیکل کینسر سے بچا کا سب سے مثر اور محفوظ ترین ذریعہ ہے۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین میں چوتھا سب سے عام کینسر ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں تقریبا 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔پاکستان میں بھی اس کا شمار خواتین میں پائے جانے والے مہلک ترین کینسرز میں ہوتا ہے۔ ہر سال ملک میں ہزاروں خواتین اس کا شکار ہوتی ہیں، اور بروقت تشخیص و ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث اموات کی شرح بھی تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں