فیفا کو ورلڈ کپ فائنل

فیفا کو ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس فروخت کرنے میں دشواری، قیمت ساڑھے 20 لاکھ روپے سے بھی زیادہ

نیویارک (سپورٹس نیوز)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 19 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے اچانک 1200 کے قریب نئی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں۔ ان میں زیادہ تر کیٹیگری ٹو کے ٹکٹ شامل ہیں، جن کی فی ٹکٹ قیمت 7 ہزار 380 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق فیفا کی آخری مرحلے کی ٹکٹ فروخت کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق مجموعی طور پر 1178 ٹکٹ اسٹیڈیم کے اوپری حصے کی پانچ مختلف سائیڈ لائن سیکشنز میں موجود ہیں۔ ان نشستوں میں سیکشن 344 میں 282، سیکشن 343 میں 299، سیکشن 335 میں 139، سیکشن 334 میں 443 اور سیکشن 333 میں 15 ٹکٹ فروخت کے لیے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی نیچے والی منزل یعنی لوئر ڈیک کی بھی 68 فرنٹ کیٹیگری ون ٹکٹیں فروخت کے لیے موجود ہیں جن کی قیمتیں 19 ہزار995 ڈالر سے لے کر 32 ہزار 970 ڈالر تک ہیں۔وی آئی پی مہمانوں کے لیے ٹرافی لانج اور ٹرافی لانج پلس سیکشنز کی ٹکٹیں بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 32,500 اور 34 ہزار 500 ڈالر ہے، اور اس قیمت میں کھانا اور مشروبات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں