مچل ڈیوک

آسٹریلین اسٹرائیکر مچل ڈیوک نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے تجربہ کار اسٹرائیکر مچل ڈیوک نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔34 سالہ مچل ڈیوک نےقطرمیں ہونےوالےفیفاورلڈکپ 2022 میں ڈنمارک کےخلاف فیصلہ کن گول کر کے آسٹریلیا کو 12برس بعدورلڈکپ میں پہلی فتح دلائی تھی،اسی کامیابی کی بدولت ٹیم پری کوارٹر فائنل تک بھی پہنچی تھی۔

مچل ڈیوک نےاپنے بین الاقوامی کیریئرکےدوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرتےہوئے 50 میچز کھیلے اور 13 گول اسکور کیے،آسٹریلوی فٹبال فیڈریشن اورمداحوں نے قومی ٹیم کے لیے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں