پشاور (نیوز ڈیسک) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی بے امنی سے نکلنے کا راستہ ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو رکوایا ہے، یہ اسرائیل کی چال تھی کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام سے اپیل ہے کہ آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کریں۔چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ محرم میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہوا، ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔تمام مکاتبِ فکر کے علما اور مشائخ نے اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کے قتل کو خلافِ شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔