وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ‘ ہنہ اوڑک میں دہشتگردی‘ 11 مغوی بازیاب، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مذاکرات کے بعد ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا ختم

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے خلاف ایئر پورٹ روڈ پر دھرنا وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے شرکا سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

یہ دھرنا 5 جولائی کو ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف دیا جا رہا تھا، اس واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مقامی افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک کی کلی ببری سے اغوا کیے گئے 11 افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔

ادھر مانگی ڈیم حملے کے 7 شہدا کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے مقام پر دھرنا جاری ہے جبکہ زیارت میں بھی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے باہر متاثرہ خاندانوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔لواحقین کی جانب سے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مانگی ڈیم حملے میں شہید ہونے والے 14 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں