وزیراعلیٰ پنجاب

فاطمہ جناح ہر بہن، بیٹی کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ہر بہن اور ہر بیٹی کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں ۔ مادر ملت فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی پرخصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے مادر ملت کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کی جمہوری اور ملی خدمات کےلئے سلام عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح کی قائد اعظم کے لئے بے مثال محبت اور جذبہ ایثار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی قوم مادر ملت کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، نامصائب حالات میں مادر ملت کی ثابت قدمی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جبکہ محترمہ فاطمہ جناح نے ثابت کیا کہ عورت ملک کے لئےتعمیری کردار ادا کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں