اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سوال کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہوتے تو ملک کا یہ حشر کیوں ہوتا؟۔ اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایک پیج پر ہوتے تو پاکستان کا یہ حشر کیوں ہوتا؟ شہر اور گاﺅں گوٹھ اپنے اختیارات کے لئے کیوں ترس رہے ہوتے؟۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 15 سال پہلے کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں شامل تھا۔ این ایف سی ایوارڈ کی رقم لے کر پی ایف سی ایوارڈ میں نہیں دی جاتی۔ 18 ویں ترمیم کا مقصد وزیر اعلی کو خود مختار کرنا نہیں تھا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 3 ہزار ارب روپے اب تک کراچی کو مل جانے چاہیے تھے، جو نہیں ملے۔ تمام گلیوں، شہروں کو خود مختار کریں گے، تب ہی صوبائی خود مختاری ملے گی۔