مریم نواز

دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شجاعت غیر معمولی بہادری کا معترف ہے، مریم نواز

ؑلاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجابنے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات، بہادری اور بے مثال عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا اور دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شجاعت اور غیر معمولی بہادری کا معترف ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور قوم اپنے شہدا کی لازوال خدمات اور ایثار کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں