عظمی بخاری

پنجاب میں الیکٹرک بس سروس کو 147 تحصیلوں تک پھیلا یا جائےگا،عظمی بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا،عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے شہری وزیراعلی مریم نوازسے اپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کامطالبہ کررہے ہیں،حکومت جلد صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،جن سے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور سستی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں،گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسان اور نوجوان وزیراعلی مریم نواز کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز اپنے ہر ترقیاتی منصوبے میں نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں، اسی لئے نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں