ویانا(نیوز ڈیسک ) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کےلئے مشترکہ حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہیں۔طلال چوہدری نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں “گلوبل الائنس ٹو کاﺅ نٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں یورپی یونین نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کےلئے پاکستان کے موثر اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی حکمت عملی کے باعث غیر قانونی ہجرت میں 47 فیصد کمی آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ اور قانونی مواقع میں اضافے کے بغیر غیر قانونی ہجرت اور انسانی سمگلنگ کا مثر سدباب ممکن نہیں۔اجلاس کے شرکا نے غیر قانونی ہجرت کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی موثر کارکردگی کو بھی سراہا۔