جماعت اسلامی

عالمی منڈی کے مطابق پٹرول سستا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا کشیدگی سے پہلے کی سطح پر واپس آچکی ہیں، اسلئے حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے جبکہ ٹرانسپورٹ، کرایوں، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا ایندھن فروخت کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کے بجائے عوامی مفاد ہو ترجیح دے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات صارفین تک منتقل کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پٹرولیم لیوی کا نہ کوئی قانونی جواز ہے اور نہ ہی اخلاقی، اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں