بیرسٹرگوہر

پی ٹی آئی نے کے پی میں بہت اچھا بجٹ پیش کیا، صرف میرٹ پر کام ہو رہا ہے، بیرسٹر گوہر

پشاور (نیوز ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بہت اچھا بجٹ پیش کیا ہے اور خیبر پختونخوا میں صرف میرٹ پر کام ہورہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی تقرری پر کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں، میری خلیق الرحمان سے بات ہوئی ہے اور میں ڈاکٹرز کی تقرری پر مطمئن ہوں، ہماری نظر کشمیر الیکشن پر ہے، اس وقت مذاکرات گراﺅنڈ پر موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی سے ہاتھ ملانے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے ہار مان لی، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے لئے بات کریں گے، ہم بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ہر مسئلے کے لئے عدالت سے رابطہ کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جمہوری اختلاف ہے، آج بھی ایم این ایز کے حوالے سے وزیراعلی سے بات کریں گے، اس وقت کوئی بھی وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف نہیں ہے، ہم سب بانی پی ٹی آئی کے حکم پر چلتے ہیں، انہوں نے سہیل آفریدی کو وزیراعلی چنا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ پر بھی ہم سب ایک ہوئے آئندہ مواقع پر بھی یہی دیکھنے کو ملے گا، علی امین گنڈا پور دوبارہ وزیراعلی کی سیٹ کے لئے خواہش مند نہیں ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف کوئی سازش کی جارہی ہے نہ تبدیل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں