پشاور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیرِ اعلی بننے کےلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مستقل قیام کر لیا اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر سرگرم مشاورت کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلی کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کےلئے سیاسی رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہیں۔
اس مقصد کےلئے پارٹی کے اندر مختلف رہنماﺅں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی سیاسی حکمت عملی کا اہم حصہ بیرسٹر سیف کی پارٹی بانی سے متوقع ملاقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔پارٹی قیادت سے اس ملاقات کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت متوقع سمجھی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف کے ذریعے سیاسی صورتحال اپنے حق میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔