محسن نقوی

محسن نقوی کی پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نیخوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے 3 سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کے جرات مند جوانوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 3 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں،بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی قوم کے پختہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے،شہداء کی عظیم قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں