فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں امن و امان ہو گا تو معیشت میں بہتری آئے گی،فیصل کریم کنڈی

چارسدہ(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان ہو گا تو معیشت میں بہتری آئے گی۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہ گندم اور سی این جی کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وفاقی حکومت نے ایران امریکا تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کیا، آزاد کشمیر میں جو لوگ آئین و قانون کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹ دھرمی سے مسائل حل نہیں ہوتے، فیڈریشن مضبوط ہوگی تو ملک بھی مضبوط ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں