بیرسٹر عقیل

ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل قیمتیں مزید کم ہوں گی، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈ لیبرفورس پر کام کر رہی ہے، لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہنر حاصل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے، ہنر نہیں ہے تو سیکھیں حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم کئی بار اپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دے چکے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے، آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہوگا، اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں