اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے مطالبات پیش کرد ئیے جس پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے 4 نکات پرگفتگو کی گئی جبکہ پارٹی نے وزیراعظم سے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی پیکج کامطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازبی پر بھی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے آئینی مجوزہ بل،لاپتہ کارکنان پرکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔