پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سہیل آفریدی نے یونیورسٹی روڑ کے فٹ پاتھ پر سوئے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے بے گھر افراد کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سہیل آفریدی نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں کوئی بھی کھلے آسمان تلے نہ سوئے علاوہ ازیں غریب اور بے بس افراد کو کھانے پینے اور رہائش کی بہتر سہولت فراہم کی جائیں۔