لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں۔ نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو اور پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا ہجری سال ہر سو خوشحالی و خوشیاں اور امن لائے، نیا ہجری سال پاکستان ، پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے لئے باعث رحمت و برکت ہو۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول سیدنا امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، سیدنا امام حسین کا فلسفہ قربانی ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے، محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات اور سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے،