ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ سب کر رہے ہیں تو آپ بھی شادی کرلو۔ ذمہ داری نبھانے کے قابل ہوں تو شادی کریں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں شادی اپنے ساتھ بڑی ذمہ داری لاتی ہے۔
ایک وقت تھا جب میں نے سوچا کہ 30 سال کی عمر تک میں اپنا فلمی کام ختم کرکے شادی کرلوں گی اور بچے ہوجائیں گے۔ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ جب آپ کسی ذمہ داری کو نبھانے کے قابل ہوتے ہو اور وہ بھی شادی جیسی اہمیت کی حامل ذمہ داری ہو تو پھر شادی کی جاتی ہے۔ صرف اس لیے نہیں کہ وقت ہوگیا ہے سب کر رہے ہیں تم بھی کرلوں۔