پنجاب

پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش ہوگا، وزیراعلی نے منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ آج 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد بجٹ پیش کرنے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی۔آج اہم مالی دستاویز پیش ہوگی۔

صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور نئے منصوبوں کا روڈ میپ بجٹ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پنجاب کا اربوں روپے کا ترقیاتی پروگرام اور اہم شعبوں کے فنڈز بجٹ کا حصہ ہوں گے، بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی سکیموں پر خصوصی توجہ متوقع ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا۔پنجاب حکومت مالی پالیسی، ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی حکمت عملی پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں