پاک فضائیہ

مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید،دو راہگیر شدید زخمی

مردان(نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس جام شہادت نوش کر گئے۔کاٹلنگ کے علاقے میں مردان روڈ پر جبر نہر کے قریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور فائر وہیکل گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوع پر روانہ کیا گیا، جہاں امدادی کارروائی کی گئی۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر بھی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید علاج کےلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔انہوں نے شہید پائلٹس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں دونوں شہید پائلٹس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیر داخلہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں