کراچی (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں حکومت کے کردار کو سراہتے ہیں، مذاکرات کی کامیابی ایران کی فتح ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کریں ، آزادانہ تجارت شروع ہو اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ان تمام فیکٹرز کو دور کیا جائے جو ملک میں تقسیم کا باعث ہیں اور تمام صوبوں اور پوری عوام کو ایک پیج پر لایا جائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کو خطے کے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے، سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران و ترکیے کو شامل کیا جائے۔