شیری رحمان

دنیا ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منتظر ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ دنیا ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منتظر ہے۔ چیلنجز، خدشات اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے امن کی کوششوں کا دامن نہیں چھوڑا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئےبھرپور اور موثر سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے غیر معمولی عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پیچیدہ اور غیر یقینی حالات میں امن خود بخود قائم نہیں ہوتا بلکہ اس کےلئے مسلسل کوششیں درکار ہوتی ہیں۔ امن تصادم نہیں بلکہ مکالمے، تدبر اور افہام و تفہیم کا نتیجہ ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں