قومی اسمبلی

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

اسلام آباد(یوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لئے معطل کردیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔

اس دوران فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلئے معطل کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاﺅ نسز نہیں ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں