اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے آف پاکستان 2025-26 وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے کی کاپی وزیرِ اعظم کو پیش کی۔واضح رہے کہ قومی اقتصادی سروے کے مطابق کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔