ندیم افضل چن

سعد رفیق نے غلط بات کی کہ پیپلز پارٹی کے پاس وسائل زیادہ تھے اس لئے جی بی میں جیتے ہیں،ندیم افضل چن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہوتا ہے کراچی اور سندھ میں میں مانتا ہوں بہت کام ہونے والا ہے مگر جیسے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ہوتا ہے کسی دوسرے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوتا ہے؟ میں چیلنج کرتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ عبرتناک شکست تسلیم کرے، جی بی کے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا، انہوں نے جنرل الیکشن والی دھاندلی بہرحال نہیں کی۔ ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں، جب آپ یہ کہتے ہیں لگتا ہے کسی نے فائر مارا ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ کیوں دیا؟ کیونکہ پیپلزپارٹی نے اپنے وعدے پورے کئے۔ خواجہ سعد رفیق نے غلط بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس وسائل زیادہ تھے اس لئے جیتے ہیں۔ گلگت بلتستان کا ووٹر پیسہ نہیں لیتا۔۔

میاں نواز شریف بھی تو گئے، گلگت بلتستان کے لوگوں کی توہین نا کریں کیونکہ انہوں نے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کڈنی اور جگرکا مفت علاج ہوتا لیکن ایسا علاج مجھے کوئی پنجاب اور کے پی میں دکھادے ؟پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو جی بی کو قانونی حق دیا گیا، قانون سازاسمبلی دی گئی۔ جی بی کا ووٹرز پیسے نہیں لیتا، اگر سعد رفیق نے بات کی ہے تو وہاں کے ووٹر کی توہین کی ہے۔ہم ہوٹلوں میں اپنے پیسے پر مہم کرنے کیلئے رہ رہے تھے۔ کسی نے سرکاری فنڈ پر نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں