اسلام آباد (سپورٹس نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو بلا مقابلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لئے خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال اپنی وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں سے بنگلہ دیشی کرکٹ کی مزید ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔