کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی نتائج سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔