مینا خان آفریدی

ایف آئی اے نے مینا خان آفریدی کوجرمنی روانگی کے دوران آف لوڈ کر دیا

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کو جرمنی روانگی کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔مینا خان آفریدی محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کے دورے پر جا رہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرونِ ملک جانے سے روک دیا۔

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کاکہناہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے واضح احکامات موجود ہونے کے باوجود انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں