دفترخارجہ

جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر تاحال اثرات نہیں پڑے، دفترخارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور ایران امریکا کے درمیان مصالحتی کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ ابھی تک جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے تاہم بحران طویل ہوا تو منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مشرق وسطی تنازع کا مزید پھیلا ﺅ روکا جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی سے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔ پاکستان کے کردار کو ایران سمیت خلیجی ممالک اور خطے بھر میں سراہا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران تنازع نے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال بدل دی ۔ ایران کی داخلی سیاست اور خلیجی تعاون کونسل کو نئی شکل دی گئی ۔

خلیجی ممالک اب اپنی معاشی اور سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں ۔ خطے میں پاکستان کے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے امکانات ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے کے سیاسی اور معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہوگی ۔ علاقائی تجارتی راستوں کی تشکیل نو کا بھی امکان ہے ۔ بحران طویل ہوا تو پاکستانی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں ۔ تنازع سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم دنیا کے سامنے مزید واضح ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں