وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی اگلے مالی سال میں کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر دینے کی ہدایت

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اگلے مالی سال میں کاشتکاروں کو بیس ہزار گرین ٹریکٹردینے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے کہا 50سے 65ہارس پاور تک ٹریکٹر پرساڑھے7لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ 12اقسام کی ہائی ٹیک مشینری کی خریداری پر3کروڑتک بلاسود قرضے کی اسکیم ہے،پنجاب میں کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں پر تقریبا 200 ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرمل گئے۔

گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے پہلی مرتبہ50 ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرکا استعمال کیاگیا،پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چاول کے کاشتکاروں کو 5ہزار سپرسیڈر مل گئے،پہلی مرتبہ سپرسیڈرکے ذریعے14لاکھ ایکڑپرچاول کی بوائی مکمل ہوگی،دوسرے مرحلے میں چاول کے کاشتکاروں کو مزید5ہزار سپرسیڈر دیئے جارہے ہیں وزیراعلی پنجاب نے کہا کاشتکاربھائیوں کوجدت کی راہ پرگامزن کرنا میراعزم ہے،ایگریکلچرمیکانائزیشن سے نہ صرف لاگت میں کمی آئےگی بلکہ پیداواربھی بڑھے گی،

سپرسیڈرکے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے،جدید ترین زرعی مشینری کااستعمال کاشتکارکےلئے ناگزیرہوچکا ہے،چھوٹے کاشتکار کیلئے جدید ترین زرعی مشینری کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں