کسانوں

کسانوں نے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) کسانوں نے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا۔ کسان اتحادپاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کسان گندم اوردیگرفصلوں کوپوری کھاد ہی نہیں ڈال سکے،جس کے باعث پیداوار میں کمی آئی،چار چار ایکڑ والے کسانوں کا ٹیوب ویل کا بجلی بل چار لاکھ روپے تک آیا ہے۔

انہوں نے کہاکیا آئی ایم ایف کا پریشرصرف کسانوں کےلئے ہے؟کھاد، زرعی ادویات، بیجوں اور ڈیزل پر مزید ٹیکسز ہرگز قبول نہیں،حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو بجٹ کے بعد ملک بھر کے کسان اسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے،پھرکوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں