اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 3 روز میں 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 832 حجاج کرام مدینہ منورہ سے پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج کرام اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، حج کے بعد 71 ہزار سے زائد سرکاری حجاج مرحلہ وار مدینہ منورہ آئیں گے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پوسٹ حج پروازیں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔