لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانءپی ٹی آئی کی حکومت ہے، سہیل آفریدی کو بانءپی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔