پشاور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات اختلافات شدت اختیار کرگئے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کی سربراہی سابق اسپیکر اسد قیصر کریں گے، کمیٹی میں اسپیکر بابرسلیم سواتی،صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغرخان شامل ہیں۔
صوبائی وزرا میناخان، اکبرایوب اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدرعاطف خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، کمیٹی ارکان پارلیمنٹ،پارلیمانی پارٹی اورصوبائی حکومت کے درمیان رابطہ کاری کا کردار اداکرے گی۔ رہبری کمیٹی وزیراعلی سہیل خان،صوبائی صدر اور تحریک تحفظ آئین کا مشاورتی فورم بھی ہوگا۔