احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس(کل) پیر کو ہوگا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجت کی منظوری دی جائےگی۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور کمیٹی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں متوقع ہے۔اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں 1 ہزار 126 ارب روپے اور جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں